سعودی عرب میں ویٹ ٹیکس کا نفاذ، غیر ملکیوں سمیت سعودیوں کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 3 جنوری 2018 15:43

سعودی عرب میں ویٹ ٹیکس کا نفاذ، غیر ملکیوں سمیت سعودیوں کا حیران کن ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2018ء) سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ ریاض میں تجارتی مرکز کے باہر موجود مقامی اور غیر ملکی گاہکوں سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے متعلق دریافت کیا گیا تو ایک مقامی شہری سعید العمری نے کہا کہ یہ ٹیکس معمولی ہے، اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ۔

لیکن بعض لوگ خوفزدہ ہیں جس کے لیے ذرائع ابلاغ کو اس سلسلے میں ایک آگاہی مہم شروع کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک مصری شہری سید صلاح نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 1400ریال میں گھر کا سامان خریدا ہے اور اسکے ساتھ 60 ریال ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے ادا کئے ہیں جو کہ انتہائی معمولی رقم ہےجس سے اسے کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے۔ فلپائن کے شہری نے کہا کہ اس نے 768ریال کا سامان خریدا تھا جس پر اس سے 36 ریال ٹیکس لیا گیاہے۔ فلپائنی کا کہنا تھا کہ اسکے ٹیکس ادا کرنے سے اگر ریاست کی مدد ہوتی ہے تو اسے ٹیکس ادا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔اسی طرح کے تاثرات کا اظہار دیگر شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے کیے۔

متعلقہ عنوان :