سعودی حکومت کا ایک اور شعبہ میں ویٹ ٹیکس لگانے کافیصلہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 3 جنوری 2018 15:33

سعودی حکومت کا ایک اور شعبہ میں ویٹ ٹیکس لگانے کافیصلہ
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2018ء) مقامی ذرائع ”الاقتصادیہ“ اخبار کے مطابق سعودی سوشل میڈیا کے ذریعے کاروبار کرنے پر بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کرنا ہو گا مثلاً ٹویٹر اور انسٹا گرام کے ذریعے کاروبار کرنے والے افراد سے بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

محکمہ زکوۃ و آمدنی نے ”الاقتصادیہ“ اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ایک ملین ریال سے زیادہ سالانہ منافع کمانے والی کمپنیاں ہی ویلیوایڈڈ ٹیکس کے زمرے میں آئیں گی اسی طرح 1ملین ریال سے زیادہ منافع کمانے والے آن لائن کاروباری کمپنیاں بھی 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کریں گی انکو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے کسی قسم کا کوئی اشتثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :