سعودیوں سمیت غیر ملکیوں پر مہنگائی بم گِرا دیا گیا

موبائل کمپنیوں کا انٹرنیٹ سموں کی قیمتوں میں نا قابل یقین اضافہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 3 جنوری 2018 15:10

سعودیوں سمیت غیر ملکیوں پر مہنگائی بم گِرا دیا گیا
دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق ایس ٹی سی اور موبایلی نے انٹرنیٹ سم کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ کردیاگیا ہے۔ یہ اضافہ 300 گیگا والی سم پر کیا گیا ہے۔ دیگرسم کی قیمتوں میں اضافہ مختلف شکل میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع مکہ اخبار نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایس ٹی سی اور موبایلی نے 300اور 600 گیگا والی سم کی فروخت اورتوسیع کا سلسلہ معطل کردیا تھا۔

یہ بات گزشتہ ہفتے ریکارڈ پرآئی تھی۔ ماہرین نے توجہ دلائی تھی کہ دونوں کمپنیاں انٹرنیٹ سم کی قیمت میں اضافہ کرنے والی ہیں۔ انکا کہا سچ ثابت ہوا۔ ایس ٹی سی کے یہاں ایک ماہ کیلئے 10گیگا والی سم 100ریال، 2ماہ کیلئے 30گیگا والی سم 200ریال میں دستیاب ہوگی۔ موبایلی نے 3ماہ کیلئے 300گیگا والی سم 450ریال اور 20 گیگا والی ایک ماہ سم کی قیمت 530ریال کردی  گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :