جرمن وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر یوکرائن جائیں گے

بدھ 3 جنوری 2018 15:14

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل دو روزہ دورے پر یوکرائن جا ئیں گے ۔جرمن میڈیا کے مطابق اس دورے کے دوران وہ اپنے یوکرائنی ہم منصب سے ملاقات کرنے کے علاوہ شورش زدہ مشرقی یوکرائن بھی جائیں گے، جہاں روس نواز علیحدگی پسندوں اور سرکاری فورسز کے درمیان سن 2014 سے لڑائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

گابریئل اس دورے کے دوران منسک امن معاہدے پر عمل درآمد کے موضوع پر بھی بات چیت کریں گے۔ سن 2014 سے مشرقی یوکرائن میں جاری مسلح تنازعے کی وجہ سے اب تک قریب ساڑھے دس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :