یوگنڈا میں صدارتی عہدے کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی شق ختم

بدھ 3 جنوری 2018 15:11

کمپالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء)افریقی ملک یوگنڈا کے صدر یوویری موسیوینی نے ملکی آئین میں صدر کے عہدے کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی 75 برس کی حد ختم کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوگنڈا کے صدر یوویری موسیوینی نے ملکی آئین میں صدر کے عہدے کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی 75 برس کی حد ختم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح وہ چھٹی مدت کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہو گئے ہیں۔ یوگنڈا کے ایک پارلیمانی ترجمان نے بتایا کہ یہ بل منظوری کے بعد 27 دسمبر کو قانون بن چکا ہے۔ اس فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ تنقید کرنے والوں میں صدر موسیوینی کی حکمران جماعت قومی مزاحمتی تحریک (NRM) کے بعض رہمنا بھی شامل ہیں۔ موسیوینی کی عمر اس وقت 73 برس ہے۔