یورپی یونین سے تعلقات میں بہتری کی کوشش، ترک صدر پرسوں فرانس جائیں گے

بدھ 3 جنوری 2018 15:11

ْ انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) ترک صدر رجب طیب اردگان پرسوں جمعے سے فرانس کا دورہ شروع کر یں گے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک صدر دورہ فرانس کے دوران پیرس میں فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

2017 میں ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات میں کشیدگی رہی اور اب صدر اردگان نئے سال کے آغاز پر ان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم نظر آتے ہیں۔ ایردوآن اور ماکروں کے درمیان ملاقات میں شامی تنازعے کے علاوہ باہمی اقتصادی تعاون پر بھی بات چیت ہو گی۔ ترک صدر روس، خلیجی ممالک اور افریقہ کے مسلسل دورے کرتے رہے ہیں، تاہم جولائی 2016 میں ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد انہوں نے یورپی ممالک کا شاذ و نادر ہی کوئی دورہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :