ڈینگی لاروا کی افزائش کومزیدکنٹرول کرنے کیلئے زون بھر میںصفائی کے انتظامات کو فوقیت دی جا رہی ہے ‘ حارث جلیل

حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے‘ ڈپٹی چیف آفیسر

بدھ 3 جنوری 2018 13:17

ڈینگی لاروا کی افزائش کومزیدکنٹرول کرنے کیلئے زون بھر میںصفائی کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) ڈپٹی چیف آفیسرحارث جلیل نے ایڈمنسٹریشن اقبال ٹا ئو ن زون کے کمیٹی روم میںانسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ہدایت پرا قبال ٹا ئون زون کے تمام سکولوں میںڈینگی کے حوالے سے طلباء میں آگاہی مہم جاری ہے۔جس کے خا طر خواہ نتائج برا آمد ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ا قبال ٹا ئون زون کی یونین کونسلوں میں انڈور سپاٹس اورکنٹینرز جبکہ آئوٹ ڈور مقامات کنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔ زون بھر میںصفائی کے انتظامات کو فوقیت دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے ۔ صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے۔ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہائوسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میںمعائنہ کر کے رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جا رہی ہے۔ ٹائون بھر میں ڈینگی کو موسم کی بدلتی کیفیات پر تیزی سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں دیگر محکموں کے افسران کی عدم دلچسپی اور مسلسل غیر حاضری کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف متعلقہ محکموں کو سخت کاروائی کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تما م یونین کونسلیں اپنے اپنے علا قوں میں واقع قبرستانوں میں صفائی انتظامات کی متواتر چیکنگ کریںجبکہ اقبال ٹائون زون کی حدود میں واقع تمام قبرستانوں کی چیکنگ پر مامور سیکر ٹری کا میٹنگ سے بغیر اطلاع غیر حاضری پر نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :