Live Updates

نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نیب ریفرنسز میں مزید گواہان کے بیان قلمبند

کمشنر ان لینڈ ریونیو فضا بتول کے حکم پر نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوا، فضا بتول کی جانب سے نواز شریف، حسن نواز اورحسین نوازکے ویلتھ ٹیکس کا تصدیق شدہ دیکارڈ جمع کرایا لیکن بیان لیتے وقت تفتیشی افسرنے فضا اور شبانہ عزیز سے متعلق کوئی سوال نہیں پوچھا، گواہ تسلیم خان جرح مکمل ہونے کے بعد تسلیم خان سابق وزیراعظم سے ہاتھ ملا کرگئے

بدھ 3 جنوری 2018 12:28

نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نیب ریفرنسز میں مزید گواہان کے بیان ..
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اوردامادکیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے خلاف 3 نیب ریفرنسزکی سماعت کے دوران مزید گواہان نے اپنے بیان ریکارڈ کرادیئے۔ بدھ کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نوازاورداماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے خلاف 3 نیب ریفرنسزکی سماعت کی، سماعت کے دوران نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے علاوہ وزرائے مملکت مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

استغاثہ کے گواہ تسلیم خان نے بتایا کہ کمشنر ان لینڈ ریونیو فضا بتول کے حکم پر نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوا، 21 اگست کو نیب میں جہانگیر احمد بھی موجود تھے، جنہوں نے تفتیشی افسر کامران محبوب کو انکم ٹیکس کا ریکارڈ فراہم کیا، میں نے فضا بتول کی جانب سے نواز شریف، حسن نواز اورحسین نوازکے ویلتھ ٹیکس کا تصدیق شدہ دیکارڈ جمع کرایا لیکن بیان لیتے وقت تفتیشی افسرنے فضا بتول اور شبانہ عزیز سے متعلق کوئی سوال نہیں پوچھا۔

(جاری ہے)

جرح مکمل ہونے کے بعد تسلیم خان جاتے ہوئے نواز شریف سے ہاتھ ملا کرگئے۔تسلیم خان کے بعد دوسرے گواہ زوار خان نے اپنا ریکارڈ کرتے ہوئے بتایا کہ سدرہ منصورکابیان میری موجودگی میں ریکارڈ کیا گیا، انہوں نے حدیبیہ پیپر ملز کا آڈٹ رپورٹ فراہم کیا، تفتیشی افسر نے میری موجودگی میں ریکارڈ تحویل میں لیا۔ اس کے علاوہ کلرک محمدرشید نے 11 صفحات پرمشتمل دستاویزات اور 4 صفحات پر مشتمل لندن کوئین بینچ کا حکم نامہ بھی جمع کرایا، ان کا بیان بھی میرے سامنے ہی لیا گیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات