مریم نواز شریف برادران کی شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ تصاویر ٹویٹ کریں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا مطالبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 جنوری 2018 12:10

مریم نواز شریف برادران کی شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ تصاویر ٹویٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 جنوری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا دورہ سعودی عرب ایک نہایت پُر اسرار دورہ تھا ۔ انہوں نے یہ بتانا بھی ضروری نہیں سمجھا کہ وہ لوگ سعودی عرب کیوں گئے اور کس کے لیے گئے؟ اور نہ ہی ان سے کوئی پوچھنے کی جسارت کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہماری بہن مریم نواز نے نواز شریف کی تصاویر ٹویٹ کیں ، جس میں نواز شریف مسجد نبویﷺ مییں عبادت کرتے ہوئے نظر آئے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ نوازشریف کی شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی تصویر کہاں ہے ؟ ترجمان کے مطابق شریف برادران کی سعودی ولی عہد سے دو گھنٹے ملاقات ہوئی ،اس ملاقات کی تصاویر کہاں ہیں ،ہمیں ثبوت دکھائیں،جو تصاویر نواز شریف کی صاحبزادی نے ٹویٹ کیں ایسی تصاویر تو ہم بھی بنوا سکتے ہیں لیکن ہمیں سعودی ولی عہد سے ملاقات کا ثبوت فراہم کیا جائے کہ واقعی ملاقات ہوئی ہے، مریم کو چاہئیے کہ وہ اس ملاقات کی ایک آدھ تصویرہی ٹویٹ کر دیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: