بھارت اسرائیل سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل خریدے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 2 جنوری 2018 23:53

بھارت اسرائیل سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل خریدے گا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 2جنوری 2017ء ):اسرائیلی وزیر اعظم کے بھارت دورے سے پہلےبھارت کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے 70 ملین ڈالر کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل خرید رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک ارب سے زائد آبادی کا ملک بھارت ایک طرف تو غرب اور تنگدستی کے جال میں پھنسا ہوا ہے تو دوسری طرف اسکا جنگی جنون اپنے عروج پر ہے۔

اپنے غریب شہریوں کی بھوک مٹانے سے زیادہ بھارت کو یہ فکر رہتی ہے کہ وہ اسلحے کی دوڑ میں آگے کیسے رہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انڈیا کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے 70 ملین ڈالر کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل خرید رہا ہے۔ یہ اعلان اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے بھارت کے دورے سے قبل کیا گیا ہے۔وسط جنوری میں اسرائیل کے وزیرِ اعظم چار روزہ دورے پر ایک تجارتی وفد لے کر دہلی پہنچ رہے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی دونوں ممالک نے تقریباً دو ارب ڈالر کے ایک فوجی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت اسرائیل کو انڈیا کو درمیانی مار کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، لانچر اور مواصلاتی ٹیکنالوجی سپلائی کرنا تھا۔