صحت مند طویل زندگی گزارنے یا رہائش کے حوالے سے 12 بہترین ممالک

Ameen Akbar امین اکبر منگل 2 جنوری 2018 23:32

صحت مند طویل زندگی  گزارنے یا  رہائش کے حوالے سے 12 بہترین ممالک

حال ہی میں اقوام متحدہ نے اپنی سالانہ ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ شائع کی جس میں ممالک کی  طویل و صحت مند زندگی گزارنے والوں کے لحاظ سے درجہ بندی کی گئی ہے۔ دوسرے لفظوں میں ، ایسے ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے جو رہنے کے لیے بہترین ہیں۔
اقوام متحدہ نے  200 کے قریب ممالک کو مختلف زاویوں جیسے کہ متوقع   زندگی ، تعلیم، صنفی مساوات اور معاشی دولت وغیرہ کے لحاظ سے پرکھا گیا۔

ذیل میں ان ممالک کی فہرست ہے جن کا اسکور سب سے  زیادہ  ہے۔

12- ہانگ کانگ
چین کے اس علاقے کے باشندوں میں زندگی کی اوسط شرح  84 برس ہے جو کہ بہت بلند ہے۔

11- امریکہ
معاشی لحاظ سے امیر ممالک میں امریکہ کا نمبر بہت اوپر ہے۔ امریکی لوگ اوسطاً سالانہ53,245 ڈالر کماتے ہیں۔

10- کینیڈا
امریکہ کی طرح کینیڈا میں بھی تعلیم کی شرح بہت زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

یہاں کے آدھے سے زائد باشندے کالج سے گریجویٹ ہیں۔

9- آئس لینڈ
آئس لینڈ کے لوگوں کی شرح زندگی بلند ہے، یہ اوسطاً 82.7 سال ہے۔

8- آئرلینڈ
آئرلینڈ میں جرائم کی سطح بہت کم ہے۔ یہاں قتل کے جرائم کی شرح لاکھ میں سے صرف 1.1 ہے۔

7- نیدرلینڈز
دنیا میں آمدن کی غیر مساوی تقسیم میں سب سے کم شرح رکھنے والے ممالک میں سے ایک نیدرلینڈز ہے جس کی شرح %12.4 ہےاور یہ لگاتار 1990 کے وسط سے کم ہوتی چلی آ رہی ہے۔



6- سنگاپور
اس قوم کے افراد بھی طویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں۔ سنگاپور میں زندگی کی اوسط شرح 83 سال سے زائد ہے۔

5-ڈنمارک
اقوام متحدہ کی درجہ بندی میں ڈنمارک بھی سنگاپور کے ساتھ کھڑا ہے۔مردوں اور عورتوں کی اوسط اجرت کا موازنہ کیا جائے تو  جنس کے لحاظ سے کل وقتی ملازمین میں  اجرت کا فرق 7.8 فیصد ہے۔ امریکا میں یہ 17.9 فیصد ہے۔

4- جرمنی
اکتوبر 2014 سے ہی جرمنی میں مقامی لوگوں و غیر ملکی طلباء کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم مفت ہے۔

یہاں یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعداد %96 سے زائد ہے۔

3- سوئٹزرلینڈ
یہ ملک صحت کے معاملے میں بہت آگے ہے۔ لوگوں کی اوسط عمر 83 سال ہے  اور ان میں ملیریا، ایڈز اور ٹی بی جیسی بیماریوں کا امکان بہت کم ہے۔

2- آسٹریلیا
آسٹریلیا تعلیم کے مقابلے میں کافی آگے ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق آسٹریلیا  کے اکثر نوجوان  20 سال تک سکول جاتے ہیں۔

1- ناروے
مسلسل 13ویں سال بھی ناروے بلند معیار زندگی، طویل شرح زندگی اور تعلیم کے مواقع رکھنے میں سب سے اوپر ہے۔ یہاں شرح زندگی 82 سال ہے۔

200 ممالک کی اس فہرست میں سعودی عرب کا نمبر 38 واں، ایران کا 69واں، سری لنکا  کا 73واں، بھارت کا 131 واں، بنگلا دیش 139واں اور پاکستان کا 147واں نمبر ہے۔