ڈسٹرکٹ اور تحصیل کونسل ایبٹ آباد کی مخصوص نشستوں پر طلحہ یاسمین، زرقا شاہین، مہرالنساء، محمد سفیر اور سردار احمد زیب منتخب، نوٹیفکیشن جاری

منگل 2 جنوری 2018 23:31

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) ڈسٹرکٹ اور تحصیل کونسل ایبٹ آباد سے ڈی سیٹ ہونے والوں کی جگہ مخصوص نشستوں پر نئے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایبٹ آباد کی تین یونین کونسلوں میں جنرل الیکشن کا شیڈول بھی جلد متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق ضلع ایبٹ آباد، تحصیل ایبٹ آباد اور تحصیل حویلیاں سے سردار شیر بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے تمام ممبران کو ڈی سیٹ کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کی سیکشن86 کے تحت مخصوص نشستوں پر نئے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر ضلع ایبٹ آباد سے طلحہ یاسمین، زرقا شاہین، مہرالنساء، محمد سفیر اور سردار احمد زیب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ تحصیل کونسل ایبٹ آباد سے ثمینہ بی بی، سردار غلام مصطفیٰ جبکہ تحصیل کونسل حویلیاں سے لبنیٰ بی بی اور حارث خان جدون کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع ایبٹ آباد کی تین یونین کونسلوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جلد متوقع ہے۔