کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں ’’سی پی ای سی کے پاکستان کی اقتصادی ترقی پر اثرات‘‘ کے عنوان سے پینل ڈسکشن کا اہتمام

منگل 2 جنوری 2018 23:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) کامسیٹس یونیورسٹی میں لوکل ٹی وی چینل کے تعاون سے پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا۔ ڈسکشن کا موضوع ’’سی پی ای سی کے پاکستان کی اقتصادی ترقی پر اثرات‘‘ تھا۔ پینل کے شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر مشتاق خان جدون، پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک، ڈاکٹر رومانہ خان اور ڈاکٹر عمران خان تھے۔ ڈسکشن کو مشہور اینکر وحید حسین نے کنڈکٹ کیا۔

طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے اس موضوع پر گفتگو کی۔ پینلٹس نے سی پی ای سی کے معاشرتی اور معاشی پہلوئوں پر سیر حاصل تبصرہ کیا گیا۔ انہوں نے اسی منصوبہ کو پاکستان کا مستقبل اور ترقی کا ضامن قرار دیا۔ اس موقع پر طلبہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام سے ان کو سی پی ای سی کو حقیقی معنوں میں سمجھنے میں آسانی ہوئی۔

(جاری ہے)

پینل میں شریک پروفیسروں نے اس منصوبہ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی اور ان کے مضمرات کا جائزہ پیش کیا۔

اس موقع پر اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ تعلیمی اداروںکا تعاون اس منصوبہ کے حقیقی فوائد حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی میں یہ اس نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس میں کسی ٹی وی چینل نے اپنے پروگرام کی ریکارڈنگ کی ہو۔ پروگرام کا اہتمام بی بی اے کے طلباء و طالبات کے ایک گروپ نے کیا تھا جن کی قیادت ہونہار طالب علم تیمور علی کر رہے تھے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر ارشد پرویزنے طلبہ کی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اسی لگن اور محنت سے اپنا اور اپنے مادر علمی کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اینکر پرسن وحید حسین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ اسلام آباد سے لمبا سفر کر کے ایبٹ آباد پہنچے اور اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔

متعلقہ عنوان :