کلبھوشن یادیو پاکستانیوں کا ہی نہیں سکھوں کا بھی دشمن ہے،سردار گوپال سنگھ چاولہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 2 جنوری 2018 23:23

کلبھوشن یادیو پاکستانیوں کا ہی نہیں سکھوں کا بھی دشمن ہے،سردار گوپال ..
بمبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 2جنوری 2017ء ): پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ نے بھی کلبھوشن کے معاملے پر بھارتی پراپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دے دیا۔کلبھوشن یادیو پاکستانیوں کا ہی نہیں سکھوں کا بھی دشمن ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھ کمیونٹی کے رہنما اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی بڑے پن کا مظاہرہ کرتے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ سے اس کی ملاقات کرائی مگر بھارت نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی آستین کے سانپ کا کردار ادا کرتے اس کی اہلیہ کے جوتے میں چپ لگا دی جو انتہائی قابل مذمت ہے۔

کلبھوشن یادیو صرف سکھوں کا ہی نہیں ہر پاکستانی کا دشمن ہے جس کا وہ اپنی زبان سے اقرار کر چکا ہے۔