آئندہ کسی جنگ میں امریکہ کا اتحادی بنیں گے اور نہ ہی اس سے کوئی امداد لیں گے

امریکہ کی جانب سے دی گئی آدھی رقم این جی اوز لے گئیں، ٹرمپ چاہیں تو پاکستان کو دی گئی رقم کا ہمارے خرچ پر آڈٹ کرا لیں اور دنیا کو بتائیں کون سچ بول رہا ہے اور کون دھوکا دے رہا ہے، امریکہ نے ابھی بھی ہمارے 8,9ارب دینے ہیں، ہماری سرزمین ایئربیسز اور فضائی حدود مفت میں استعمال کی گئیں ، گھاٹے کا سودا ہمیشہ ڈکٹیٹروں نے کیا: وزیر خارجہ خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی منگل 2 جنوری 2018 23:22

آئندہ کسی جنگ میں امریکہ کا اتحادی بنیں گے اور نہ ہی  اس سے کوئی امداد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ کسی جنگ میں امریکہ کا اتحادی نہیں بنیں گے اور نہ ہی آئندہ امریکہ سے کوئی امداد لیں گے ، امریکہ کی جانب سے دی گئی آدھی رقم این جی اوز لے گئیں ،ٹرمپ چاہیں تو پاکستان کو دی گئی رقم کا ہمارے خرچ پر آڈٹ کرا لیں اور دنیا کو بتائیں کون سچ بول رہا ہے اور کون دھوکا دے رہا ہے ،امریکہ نے ابھی بھی ہمارے 8,9ارب دینے ہیں ، ہماری سرزمین ایئربیسز اور فضائی حدود مفت میں استعمال کی گئیں ، گھاٹے کا سودا ہمیشہ ڈکٹیٹروں نے کیا ۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آئندہ کسی جنگ میں امریکہ کا اتحادی نہیں بنیں گے اور نہ ہی آئندہ امریکہ سے کوئی امداد لیں گے ، امریکہ کی جانب سے دی گئی آدھی رقم این جی اوز لے گئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ چاہیں تو پاکستان کو دی گئی رقم کا ہمارے خرچ پر آڈٹ کرا لیں ،ٹرمپ آڈٹ کیلئے کسی بھی امریکی فرم کی خدمات حاصل کر لیں اور دنیا کو بتائیں کون سچ بول رہا ہے اور کون دھوکا دے رہا ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ابھی بھی ہمارا بہت سار ا پیسہ دبا کر بیٹھا ہوا ہے ، ہمیں امریکہ کی شراکت داری میں ہمیشہ نقصان ہوا ہے ، ،امریکہ نے ابھی بھی ہمارے 8,9ارب دینے ہیں ، ہماری سرزمین ایئربیسز اور فضائی حدود مفت میں استعمال کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ گھاٹے کا سودا ہمیشہ ڈکٹیٹروں نے کیا ،اپنے مفادات کیلئے آمروں نے قومی مفاد کو پس پشت ڈالا ،افغانستان میں امریکہ بند گلی میں پہنچ چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :