سکھر بچہ یونین کی جانب سے امریکی صدر کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 2 جنوری 2018 23:22

سکھر۔ 2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء)سکھر بچہ یونین کی جانب سے امریکی صدر کے بیان کے خلاف نواں گوٹھ میںایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت بچہ یونین کے صدرمسعود بندھانی نے کی، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر مظاہرے میں شریک بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکے تھے اور نعرے لگا رہے تھے، مظاہرے میں بچہ یونین کے صدرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا بیان قابل مذمت اور پاکستان پر دبائو بڑھانے کا بھارت اور امریکی گٹھ جوڑ کا شاخسانہ ہے ۔