سائیٹ پولیس سکھر کی کارروائی ایک ہفتہ قبل لکی روڈ سے چوری کیا گیا ٹریکٹر برآمد کرلیا گیا، دو ملزمان گرفتار

منگل 2 جنوری 2018 23:22

سکھر۔ 2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) سائیٹ پولیس سکھر کی کارروائی ایک ہفتہ قبل لکی روڈ سے چوری کیا گیا ٹریکٹر برآمد کرلیا گیا دو ملزمان گرفتار، پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتہ چک ضلع شکارپور سے جان محمد مھر کا چوری کیا گیاتھا ،ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے پولیس ٹیم تشکیل دی، پولیس نے کچے کے علاقے شاہ بیلو ٹلوپٹن کے مقام پر مقابلے کے بعد ٹریکٹر برآمد کروالیا گیا جبکہ دو ملزمان بھی گرفتار کر لیا ،ایس ایس پی سکھر نے پولیس پارٹی کو شاباشی دی ہے،کیس کی مزید تفتیش جاری ہے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :