مقتول محمد شفیع جمالی کے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا گیا

منگل 2 جنوری 2018 23:21

سکھر۔ 2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) سکھر کے علاقے بچل شاہ میں 24 دسمبر کی شب ایک فرد محمد شفیع جمالی کوگولیاں مار کر ہلاک کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے 24 دسمبر کی شب اپنے 4 رشتیداروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروایا گیاتھا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے قتل کے واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی، اصل حقائق سامنے لانے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے ،پولیس نے قتل کا ڈراپ کرتے ہوئے ٹریسنگ کی مدد سے اصل ملزم آصف کھوکھر کو گرفتار کرلیا ،ملزم آصف کھوکھر مقتول شفیع جمالی کا قریبی دوست تھا اور مقتول سے مسلسل رابطہ میں تھا ،ملزم نے اعتراف جرم کرلیا اور آلہ قتل برامد کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :