روہڑی پولیس کی کاروائی ، مسروقہ موٹر سائیکل برامد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

منگل 2 جنوری 2018 23:21

سکھر۔ 2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) روہڑی پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 31 دسمبر کو ریلوے اسٹیشن سے ایک شخص پرویز اقبال کی چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمدکر کے ایک ملزم وحید کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق موٹرسائیکل یونیک ماڈل 2013 چوری کی گئی تھی، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نیویارڈ کے علاقے میں چھاپے کے دوران ایک ملزم وحید کو گرفتار کرلیا مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کردی ۔

متعلقہ عنوان :