انتظامیہ کی جانب سے پنوعاقل میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

منگل 2 جنوری 2018 23:21

سکھر۔ 2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) ڈپٹی کمشنر رحیم بخش میتلو کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پنوعاقل مولاداد درانی نے ٹائون آفیسر کے ہمراہ پنوعاقل کے اہم کاروباری مراکز شاہی بازار ،بائجی چوک ،سدوجا چوک سمیت دیگر علاقوں میں میونسپل عملے کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور تجاوازات کے زمرے میں آنے والا دکانوں کے آگے رکھا ہوا سامان میونسپل عملے نے اپنی تحویل میں لے لیا اسسٹنٹ کمشنر مولا داد درانی نے دکانداروں کو انتباہ کیا کہ تجاوزات پر کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جائیگا دکاندار، تاجر برادری تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اے سی پنوعاقل نے کہا کہ تجاوازات کے خاتمے کے ڈپٹی کمشنر سکھر کے سخت احکامات ہیں ڈی سی سکھر کی ہدایات کے مطابق ہر ہفتے اب تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائیگا اور انشا ء اللہ شہر کو تجاوزات سے پاک کر نا ہمارا عزم ہے۔