سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے کامیاب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

منگل 2 جنوری 2018 23:21

سکھر۔ 2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیوالے عہدیداران کی تقریب حلف برداری ڈینٹر پینٹر کالونی میں منعقد ہوئی، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف سرپرست اعلیٰ سینئر استاد ندیم نے نومنتخب صدر تاج محمد شیخ، نائب صدر دوست محمد جاگیرانی، جنرل سیکریٹری نثار احمد راجپوت سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائم مقام صدر احسان بندھانی، وائس چیئرمین غلام رسول، شفیق آرائیں، آفتاب عادل بٹ، اصغر علی بھٹی سمیت ایسوسی ایشن کے ممبران اور محنت کشوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ استاد تاج محمد شیخ و دیگر نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈینٹرز پینٹرز نے ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ہمیں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل دلاکر یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کی جدوجہد کی ہے۔