تاجر برادری کی جانب سے امریکی صدر کیجانب سے پاکستان کیساتھ دھمکی آمیز رویے پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار

منگل 2 جنوری 2018 23:21

سکھر۔ 2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) سکھر کی تاجر برادری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کیساتھ دھمکی آمیز رویے پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سلسلہ میں بلائے گئے تاجروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے و دیگر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ پوری دنیا میں بات کی معترف ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں اور امریکہ کے ہر کٹھن مرحلے میں کھل کر اس کا ساتھ دیا مگر امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الخلافہ بنانے کا اعلان اور پاکستان کو بلاجواز دھمکیوں سے ثابت ہوگیا کہ امریکہ اسلام اور پاکستان سے صرف اور صرف اپنے ہی مفادات چاہتا ہے اور امریکہ افغانستان اور عراق میں امریکی جارحیت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے بلاوجہ پاکستان کو دھمکا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور اپنے فیصلے خود کرنے کا پورا پورا حق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد میں بے انتہا قربانیاں دیکر دہشتگردوں کو مار بھگایا اور دہشتگردی کے خاتمے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور اپنے وطن کے دفاع استحکام کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کا جذبہ رکھتی ہے ، اجلاس میں مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :