ڈی سی سکھر کی جانب سے پولیو مہم میں فنگر مارکنگ اور دیگر کوتاہیاں دور کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم

منگل 2 جنوری 2018 23:20

سکھر۔ 2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو نے ڈی ایچ او سے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کو مہم سے قبل اور بعد میں قابل ماسٹر ٹرینرز سے تربیت دلائی جائے تا کہ کوئی بھی غلطی سر زد اور پولیو مہم کے دوران فنگر مارکنگ اور دیگر معاملات میں کوتاہی برتنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایچ او اور محکمہ صحت کے دیگر افسران کو ہدایت کی کہ فنگر مارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو مختلف کلسٹرز کا معائنہ کرکے معیاری کام اور مانیٹرنگ کی ناکامیوں کے وجوہات معلوم کریگی جبکہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔

انہوں نے یہ ہدایات اپنے آفس کے کانفرنس روم میں پولیو کے خاتمے کیلئے تشکیل کردہ ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مہم سے پہلے فنگر مارکنگ میں استعمال ہونے والے مارکرز کو چیک کیا جائے اور غیر معیاری مارکرز کے متعلق ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کو پیشگی اطلاع دی جائے ۔ ڈی سی سکھر نے موٹر وے عملداروں کو کہا کہ ہر ٹرانزٹ پوائنٹ پر چیکنگ کے لیے گاڑیوں کو روکا جائے تا کہ ہجرت کرکے آنے والے خاندانوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاسکیں اجلاس کے دوران آئی آر ڈی کے نمائندے بتایا کہ آئندہ پولیو مہم میں ویکسینیٹرز کو ڈیجیٹل امیونائزیشن موبائلز دیئے جائینگے جس میں ویکسینیٹرز کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائیگا ۔

اجلاس میں مختلف محکموں کے ضلعی افسران ، یونیسیف اور دیگر متعلقہ افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :