ضلع سکھر میںنئے سال کیلئے انسداد پولیو مہم کا نیا مرحلہ 15 جنوری سے شروع ہو گا

منگل 2 جنوری 2018 23:20

سکھر۔ 2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) ضلع سکھر میںنئے سال کیلئے انسداد پولیو مہم کا نیا مرحلہ 15 جنوری سے شروع ہو گا،چار روزہ پولیو مہم 18جنوری 2018تک جاری رہیگی، یہ بات ڈی ایچ او سکھر نے ڈپٹی کمشنر سکھر کی زیر صدارت انسداد پولیو ضلعی کمیٹی کے اجلاس میں ایک بریفنگ میں بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دوران مہم ضلع سکھر میں 46یونین کائونسلز میں 5سال سے کم عمر کے 2لاکھ 90ہزار 20بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے 763موبائل ٹیمیں ،61یو سی ایم اوز ،1137لیڈی ہیلتھ ورکرز 135ویکسینیٹرز اپنے فرائض انجام دینگے ، جبکہ 65ای پی آئی مراکز پر بھی بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں جائینگے ۔

ڈی ایچ اونے مزید بتایا کہ ضلع کے 42سفری پوائنٹس پر بھی کیمپس قائم کی جائینگی ۔

متعلقہ عنوان :