بزدلانہ حملوں سے دہشت گر ددہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے،وزیراعلیٰ بلوچستان

منگل 2 جنوری 2018 23:26

بزدلانہ حملوں سے دہشت گر ددہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بلیلی کے علاقے میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر خود کش دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میںفرنٹیرکور کے اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیاہے جبکہ سیکورٹی فورسز کی بروقت جوابی فائرنگ سے دو دہشت گردوں کی ہلاکت پر اطمینا ن کا اظہار کر تے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کی۔

اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کا سیکورٹی اہلکاروں اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا قابل نفرت عمل ہے جن کا ان سے حساب لیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بزدلانہ حملوں سے دہشت گر ددہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے اور انہیں بہت جلد اپنے منطقی انجام پر پہنچایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے حملہ آوروں کا مارا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مورال بلند ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ دھماکے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے اور دہشت گرد حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :