گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی مذمت

منگل 2 جنوری 2018 23:26

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2018ء) گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے بلیلی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بروقت کارکردگی کو سراہاہے جن کی فوری جوابی کاروائی۰ کے نتیجے میں دوحملہ آور موقع پرہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان واقعہ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعاکی اور تمام ممکنہ طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ۔انہوں قانون نافذکرنے والے اداروں کو اپنی فعالیت مذید بہتر بنانے اور عوامی مقامات پر کسی بھی ممکنہ واقعہ سے ہوشیار رہنے اور تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :