آندھرا کے 29سالہ شخص نے ایشوریہ رائے کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 2 جنوری 2018 23:00

آندھرا کے 29سالہ شخص نے ایشوریہ رائے کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کر دیا
بمبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 2جنوری 2017ء ):بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے 29سالہ شخص نے ایشوریہ رائے کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے کو دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں سے ایک تسلیم کیا جاتاہے۔

(جاری ہے)

انکا بالی وڈ میں دو دہائیوں سے جاری کامیاب سفر انکی بلند قسمت کا استعارہ ہے لیکن جیسے جیسے بالی وڈ کی اس حسین اداکارہ نے کامیابی کی نئی منازل کو چھونا شروع کیا ویسے ویسے مسائل اور سکینڈلز نے انکو آ گھیرا اور وہ ان مسائل کے سبب اکثر اکثر خبروں کی زینت بنی رہیں چاہے وہ سلمان کے ساتھ انکی محبت کی داستانیں ہوں یا ابھیشیک بھچن سے انکی شادی کا معاملہ ہو۔

حال ہی میں انکو ایک نئے مسئلے نے آن گھیرا ہے ۔آندھرا کے 29سالہ شخص نے ایشوریہ رائے کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کر دیا ۔اس شخص کا دعویٰ ہے کہ اس کی پیدائش 1988میں ہوئی تھی لیکن اس کی ماں ایشوریہ رائے نے اس کو اپنا بیٹا تسلیم نہیں کیا ۔اس نوجوان کے پاس اسکی کمسنی کی کچھ تصاویر اور اس زمانے کی ایشوریہ کی تصاویرموجود ہیں۔