کو ئٹہ، ڈو نلڈ ٹرمپ پاکستان پر بے بنیاد بیہودہ الزام تر اشی کے بجائے اپنے ملک کی بگٹرتی ہوئی صورتحال پر توجہ دیں ، نواب ثناء اللہ خان زہری

تاریخ گواہ ہے کہ امریکی حکمران کسی کے دوست نہیں وہ صرف اپنے مفادات کے غلام ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان کا امریکی صدر کے بیان پر شدید ردعمل

منگل 2 جنوری 2018 23:24

کو ئٹہ، ڈو نلڈ ٹرمپ پاکستان پر بے بنیاد بیہودہ الزام تر اشی کے بجائے ..
کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2018ء) ڈو نلڈ ٹرمپ پاکستان پر بے بنیاد بیہودہ الزام تر اشی کے بجائے اپنے ملک کی بگٹرتی ہوئی صورتحال زوال پذیر معشیت اور امریکی عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل پر توجہ دیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے امریکی صدر کی جانب سے پاکستا ن کو جھوٹا اور دھوکہ باز قرار دینے کے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن عوام ٹرمپ کے بیہودہ بیان پر سراپااتجاج ہیںوزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ امریکی حکمران کسی کے دوست نہیں وہ صرف اپنے مفادات کے غلام ہیں انھوں نے کہا کہ گذشتہ پندرہ برسوں کے درمیان امریکہ نے جو امداد فراہم کی وہ دہشت گردوں کے خلاف عالمی جنگ کیلئے تھی اور اس کا مقصد امریکی حکمت عملی کوآگے بڑھانا تھاانھوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ سمیت تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے لیکن پاکستانی ایک غیرت مند قوم ہیںاور اپنی آزادی خود مختاری اور قومی وقار پرکبھی مفاہمت نہیں کریں گے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سامراجی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قوم کو متحد ہونا ہو گا اور ملک کی آزادی خود مختاری اور قومی وقار کے تحفظ کیلئے کسی بھی عمل میں بلوچستان کے محب وطن عوام پیش پیش ہوںگے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی وعسکری قیادت امریکی صدر کی دھمکی سے پیداہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی سطح پر جوبھی فیصلہ کیا جا ئے گا۔ملک بھرکے عوام اس کی حمایت میںچٹان کی طر ح کھٹرے ہوں گے وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی صورتحال کے مقابلے کیلئے پاکستان کی عوام اپنی بہادرمسلح افواج کے شانہ بشانہ ہوں گی۔اپنے اتحاد واتفاق سے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیںگے۔