امریکہ خود تنہائی کا شکار ، واشنگٹن میں خانہ جنگی کا عالم ہے، امریکہ نے لائن عبور کی تو جواب دیں گے،مشاہد حسین سید

منگل 2 جنوری 2018 23:24

امریکہ خود تنہائی کا شکار ، واشنگٹن میں خانہ جنگی کا عالم ہے، امریکہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2018ء) چیئرمین دفاعی کمیٹی مشاہد حسین سید نے کہ ہے کہ امریکہ خود تنہائی کا شکار ہے واشنگٹن میں خانہ جنگی کا عالم ہے۔ امریکہ نے لائن عبور کی تو جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں ناکامی ہوئی پاکستان کی مدد کے بغیر امریکہ افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتا امریکہ پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت امداد دیتا رہا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کتنے محاذوں پر جنگ لڑے گا واشنگٹن میں سیاسی خانہ جنگی کا عالم ہے امریکہ اس وقت خود تنہائی کا شکار ہے۔

امریکہ نے کہا کہ اس لائن عبور کی تو جواب دیں گے امریکہ جانتا ہے کہ ہمارے پاس اور بھی آپشنز ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم قومی مسائل پر متحد ہے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد امریکہ نے ہم سے معافی مانگی تھی نائن الیون کے بعد امریکہ افغانستان میں 970 ارب ڈالر خرچ کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے بھارت کو نوٹس کرنے کے لیے پاکستان مخالف بیان دیا ہے۔