شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کی دعوت ولیمہ میں اہم شخصیات کی شر کت

منگل 2 جنوری 2018 23:21

شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کی دعوت ولیمہ میں اہم شخصیات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کی دعوت ولیمہ میں اہم شخصیات کی شر کت ۔تفصیلات کیمطابق شاہ محمود قریشی اپنی بہو کو لیکر دولہے میاں کے پاس سٹیج پر پہنچے جہاں دولہے اپنی اہلیہ کا استقبال کیامہمانوں نے شاہ محمود قریشی اور انکے صاحبزادے کو شادی پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

شادی کی تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ، قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی، تحریک انصاف کے رہنماں اسد عمر، شیریں مزاری، ڈاکٹر یاسمین راشد، حامد خان، چودھری محمد سرور، خورشید قصوری، شعیب صدیقی، منزہ ہاشمی، علی خان ترین، اسحاق خاکوانی ،چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے شرکت کی۔میزبان نے برات کے مہمانوں کی تواضع ون ڈش چکن قورمہ، چکن پلا او ر نان سے کی۔ جبکہ میٹھے میں پیٹھے کا حلوہ اور گرما گرم چائے بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :