سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے

سینیٹر مشاہد اللہ ،پرویز رشید ، آصف کرمانی اور (ن) کی مقامی قیادت نے استقبال کیا

منگل 2 جنوری 2018 23:21

سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے ،سینیٹر مشاہد اللہ ،پرویز رشید ، آصف کرمانی اور مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو میاں نوازشریف دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، سینیٹر مشاہد اللہ ،پرویز رشید ، آصف کرمانی اور مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے ان کا استقبال کیا ۔

وہ پنجاب ہائوس میں قیام کریں گے اور (آج) احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔ واضح رہے کہ میاں نوازشریف اچانک دورہ سعودی عرب پر روانہ ہوئے تھے اور ان کی ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہوئی جس کے بعد ملک میں ان کے کیسز کے خاتمے اور ایک نئے این آر او کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ۔