نواز شریف کا جلاوطنی کی پیش کش قبول کرنے سے انکار

muhammad ali محمد علی منگل 2 جنوری 2018 22:40

نواز شریف کا جلاوطنی کی پیش کش قبول کرنے سے انکار
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری 2018ء) نواز شریف کا جلاوطنی کی پیش کش قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی  چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اور سینئر صحافی عارف نظامی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو سعودی عرب کی جانب سے جلاوطنی اختیار کرنے کی پیش کش کرنے کی خبریں درست ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم نواز شریف نے یہ پیش کش قبول نہیں کی ہے۔ نواز شریف نے پاکستان میں جس احتجاجی سیاست کا آغاز کیا ہے  وہ اسے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف جلاوطنی اختیار کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :