دنیا بھر میں 36لاکھ مساجد، سب سے زیادہ مسجدیں رکھنے والے ممالک میں پاکستان کا چوتھا نمبر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 2 جنوری 2018 22:31

دنیا بھر میں 36لاکھ مساجد، سب سے زیادہ مسجدیں رکھنے والے ممالک میں پاکستان ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 2جنوری 2017ء ):دنیا میں ایک اندازے کے مطابق تقریبا 36مساجد پائی جاتی ہیں ۔ایک لاکھ 20ہزار مساجد کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ مسجدیں رکھنے والے ممالک میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے ۔تفصیلات کے مطابق دنیا میں ایک اندازے کے مطابق تقریبا 36مساجد پائی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک لاکھ 20ہزار مساجد کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ مسجدیں رکھنے والے ممالک میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔

8لاکھ مساجد کے ساتھ انڈونیشیا پہلے جبکہ 3لاکھ مساجد کے بھارت دوسرے نمبر پر ہے ۔بنگلہ دیش اڑھائی لاکھ مساجد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔پاکستان کافہرست میں چوتھا نمبر ہے جبکہ پاکستان میں مساجد کی تعداد ایک لاکھ 20ہزار ہے۔مصر ایک لاکھ 8ہزار مساجد کے ساتھ چھٹے جبکہ سعودی عرب ساتویں نمبر پر ہے اور وہاں مساجد کی تعداد 94ہزار ہے۔