وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا بلیلی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت

منگل 2 جنوری 2018 23:19

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا بلیلی چیک پوسٹ پر حملے ..
کوئٹہ۔ 2جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بلیلی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں سیکورٹی اہلکاروں اور دیگر افراد کی زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد وں کا سیکورٹی فورسز پر بزدلانہ حملہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا قابل نفرت عمل ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر اوران کے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے کوئی کسرا ٹھا نہ رکھی جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :