33بلین ڈالرزکے آڈٹ سے پتہ چلے گا کون دھوکا دے رہا ہے ،ْوزیر خارجہ

15 برس کے دوران ملنے والی امداد کا آڈٹ کیا جائے تو امریکی صدر غلط ثابت ہوں گے ،ْ خواجہ آصف

منگل 2 جنوری 2018 23:15

33بلین ڈالرزکے آڈٹ سے پتہ چلے گا کون دھوکا دے رہا ہے ،ْوزیر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2018ء)وزیرخارجہ خواجہ آصف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ اگر 15 برس کے دوران 33 بلین ڈالرز سے زائد ملنے والی امداد کا آڈٹ کیا جائے تو امریکی صدر غلط ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے سرکاری سطح پر بیان آنے سے قبل ہی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو گزشتہ 15 برس میں 33 بلین ڈالرز امداد دینے کا بیان دیا ،ْ وہ امریکی آڈٹ کمپنی کے ذریعیہمارے اخراجات کے اعداد وشمار کو جان سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ '33 بلین ڈالرز کے آڈٹ کے بعد دنیا کو پتہ چلے گا کہ کون جھوٹ بول رہا ہے اور دھوکا دے رہا ہے۔