حکومت نے رکاوٹوں کے باوجود عوام سے کئے وعدے پورے کردیئے ہیں، وفاقی وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیر خان

منگل 2 جنوری 2018 23:12

حکومت نے رکاوٹوں کے باوجود عوام سے کئے وعدے پورے کردیئے ہیں، وفاقی ..
گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام سازشوں اوررکاوٹوں کے باوجود عوام سے کئے وعدے پورے کرد یئے ہیں ، حکومت ملک بھر میں ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے جبکہ مخالفین کے پاس بدکلامی ،الزامات اورکیچڑ اچھالنے کے علاوہ کچھ نہیں ،عوام آئندہ الیکشن میں ترقی مخالفین کا کڑا محاسبہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہار انہوںنے سول لائینز میں ممتاز مسلم لیگی راہنما رانا غلام صابر کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی میں نمایاںکمی کی صورت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ،2013 ء میں بجلی بحران کا خاتمہ ناممکن لگتا تھا اور ملک میںروز 6،6دھماکے ہوتے تھے لیکن حکومت نے مستقل مزاجی سے کام کرتے ہوئے ان سنگین بحرانوں کو شکست دیدی ہے ، کراچی ،بلوچستان اور فاٹا سمیت پورے ملک میں ایک مدت بعد امن قائم ہو اہے ،چیئرمین یوسی 2ڈاکٹر عمر نصیر ،وائس چیئرمین سلیم قادری ،اکرم سلہریا ،عدنان حمید چاند بٹ ، پروفیسر رانا جاوید الرحمان،نعیم انصاری ٍاور دیگر بھی اس موقع موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :