عمران نجومیوں کے کہنے پر چل رہا ہے ،ْ دماغی طور پر ڈسٹرب ہے ،ْ تبصرہ نہیں

کرسکتا‘ خورشید شاہ عمران کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں آتا‘ ٹرمپ کے بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہئے‘ ٹرمپ نے 33بلین ڈالر کی بات کرکے چھوٹا پن دکھایا ہے‘ این آر او ہوتا ہے تو عدالتوں کو تالے لگا دینے چاہئیں ،ْاپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے بات چیت

منگل 2 جنوری 2018 23:08

عمران نجومیوں کے کہنے پر چل رہا ہے ،ْ دماغی طور پر ڈسٹرب ہے ،ْ تبصرہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے عمرا ن خان کو یو ٹرن خان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نجومیوں کے کہنے پر چل رہا ہے ،ْ دماغی طور پر ڈسٹرب ہے ،ْ تبصرہ نہیں کرسکتا‘ عمران کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں آتا‘ ٹرمپ کے بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہئے‘ ٹرمپ نے 33بلین ڈالر کی بات کرکے چھوٹا پن دکھایا ہے‘ این آر او ہوتا ہے تو عدالتوں کو تالے لگا دینے چاہئیں ۔

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان پر پاکستان کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہئے ،ْساری سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہئے یہ کسی فرد یا پارٹی کا مسئلہ نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے ،ْ جہاں پاکستان کا مسئلہ ہو وہاں سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بڑی قیمت ادا کی ہے ،ْ 1979 میں افغان جنگ میں پاکستان کو جھونکا گیا ضیاء الحق کے دور میں امریکہ کو سہولیات دی گئیں۔

نائن الیون کے بعد ڈو مور کا مسئلہ ہوا کہا گیا کہ ہمارے ساتھ تعاون نہ کیا گیا تو آپ کو بہت بڑا پیغام دیں گے۔ مشرف کے دور میں امریکہ کے مطالبے کو مانا گیا دنیا کا دہشت گرد پاکستان میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ تو کیا سارا امریکہ بھی پاکستانیوں کی قربانیوں کی قیمت ادا نہیں کرسکتا۔ ٹرمپ کے بولنے کے ذمہ دار ہماری حکومت ہے۔ پہلے دن سے ہم وزیر خارجہ لگانے کی بات کرتے تھے وقت نے ثابت کیا کہ ہمارا وہ مطالبہ بہت اہمیت رکھتا تھا۔

ٹرمپ نے 33بلین ڈالر کی بات کرکے چھوٹا پن دکھایا ہے۔ سرجیکل سٹرائیک اگر ہوتی ہے تو پاکستان کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نجومیوں کے کہنے پر چل رہا ہے وہ دماغی طور پر ڈسٹرب ہے اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا اس کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں آتا ،ْیو ٹرن خان میرے اوپر مقدمات ہیں تو سامنے لائو خود مقدموں میں پھنسا ہوا ہے ضمانتیں کرواتا پھر رہا ہے میری زندگی کے پچاس سال سیاست میں گزرے ہیں میں عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر کوئی مقدمات میرے اوپر ہیں تو پارلیمنٹ میں لائو اور اگر تم پارلیمنٹ سے نفرت کرتے ہو تو پارلیمنٹ سے باہر لائو۔

این آر او کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے بارے میں خورشید شاہ نے کہا کہ این آر او ہوتا ہے تو عدالتوں کو تالے لگا دینے چاہئیں انہوںنے سوال کیا کہ کیا عدالتیں صرف غریبوں کے لئے ہیں۔