Live Updates

انسداددہشتگردی کی دفعہ کے تحت پاکستان میں کسی کو ضمانت نہیں ملی ،ْ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں عمران خان انوکھا لاڈلہ ہے ،ْدانیال عزیز

عمران خان کے کیس کو غور سے دیکھ رہے ہیں‘ فیصلے کے بعد تفصیلی پریس کانفرنس کر ینگے ،ْ وفاقی وزیر کی میڈیا سے بات چیت

منگل 2 جنوری 2018 23:06

انسداددہشتگردی کی دفعہ کے تحت پاکستان میں کسی کو ضمانت نہیں ملی ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2018ء) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ انسداددہشتگردی کی دفعہ کے تحت پاکستان میں کسی کو ضمانت نہیں ملی ،ْ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں عمران خان انوکھا لاڈلہ ہے ،ْ عمران خان کے کیس کو غور سے دیکھ رہے ہیں‘ فیصلے کے بعد تفصیلی پریس کانفرنس کر ینگے۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کہتے رہے کہ سیاسی کیس ہے اس لئے پیش نہیں ہورہا،ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان انوکھا لاڈلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سب کچھ ن لیگ کیخلاف ہورہا ہے ،ْآج دیکھنا ہے کہ انوکھے لاڈلے کے ساتھ عدالت کیا کرتی ہے ،وفاقی نے کہاکہ انسداد دہشتگردی دفعہ کے تحت کسی کو عبوری ضمانت نہیں ملتی لاڈلے کو ملی، عمران خان کے ساتھ خصوصی سلوک کیا جارہاہے، دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کی جائیداد قرقی کا حکم ہوچکا تھا،کینیڈا سے آیا شخص بھی اشتہاری ہے جو قانون کی پاسداری کا دعویٰ کرتاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :