شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کیسز کی سماعت (کل)ہوگی ،ْ مزید دو گواہ طلب

منگل 2 جنوری 2018 23:00

شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کیسز کی سماعت (کل)ہوگی ،ْ مزید دو گواہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2018ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن محمد صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کیسز کی سماعت (آج) ہوگی۔ (آج) بدھ کو جسٹس محمد بشیر کیس کی سماعت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ،ن کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن محمد صفدر کی پیشی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائینگے۔یاد رہے کہ عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی کیخلاف ریفرنسز میں سماعت پر مزید دو گواہوں زوار منظور اور تسلیم احمد کو طلب کررکھا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی فیملی کیخلاف فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنسز کی اب تک 16،16 اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی 20 سماعتیں ہو چکی ہیں۔ تینوںریفرنسز میں اب تک استغاثہ کے آٹھ گواہ بیان قلمبند کرا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :