وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال اٹک میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی ا مداد کا ا علان

اٹک ہسپتال کی جاں بحق ہونیوالی نرسوں کے لواحقین کو 20، 20لاکھ جبکہ دیگر افرا دکے لواحقین کو 8 ،8لاکھ مالی ا مداد دی جائیگی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے ذمہ داروںکا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی

منگل 2 جنوری 2018 22:56

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال اٹک میں پیش آنیوالے افسوسناک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال اٹک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے مالی ا مداد کا ا علان کیا ہی-ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتا ل اٹک کی جاں بحق ہونے والی دو نرسوں کے لواحقین کو 20،20لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی جبکہ جاں بحق نرسوں کے بہن یابھائی کو سرکاری ملازمت بھی دی جائے گی-جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے لواحقین کو 8،8لاکھ روپے مالی امداد ملے گی-وزیراعلی نے کہاکہ ہسپتال میں گزشتہ روز انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آ یا -مجھے حادثے میں نرسوں اور دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس ہواہے -انہوں نے کہاکہ حادثے کی تحقیقات کے لئے قائم انکوائری کمیٹی نے کام شروع کر دیاہے - انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے ذمہ داروںکا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی-