کوئی این آر او نہیں ہو رہا نہ ہی اس کی گنجائش ہے، رانا ثناء اللہ

اپوزیشن بلا وجہ شور شرابا کر رہی ہے، دیکھنا ہوگا ٹرمپ کے بیانات کے پیھچے کیا پوشیدہ ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 2 جنوری 2018 22:46

کوئی این آر او نہیں ہو رہا نہ ہی اس کی گنجائش ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2018ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کوئی این آر او نہیں ہو رہا نہ ہی اس کی گنجائش ہے، اپوزیشن بلا وجہ شور شرابا کر رہی ہے، دیکھنا ہوگا ٹرمپ کے بیانات کے پیھچے کیا پوشیدہ ہے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سعودی عرب میں این آر او یا اس سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ملاقاتوں میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر بات ہوئی، انہوں نے کہا کہ کوئی این آر او نہیں ہورہا نہ ہی کسی این آر او کی گنجائز ہے یہ صرف اپوزیشن کا شورشرابا ہے جو بلا وجہ شور مچا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر عجیب قسم کے آدمی ہیں ان کی انتخابی مہم کے دوران بھی ایسی ہی گفتگو تھی اس سے کوئی ایسی بات ہو سکتی ہے جو دنیا کیلئے مشکل کا باعث ہو سکتی ہے، دیکھنا ہوگا ٹرمپ کے بیانات کے پیھچے کیا پوشیدہ ہے۔