سانگھڑ میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں،پانچ ملزمان گرفتار

منگل 2 جنوری 2018 22:32

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2018ء) سانگھڑ میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں،پانچ ملزمان گرفتار، ایک پستول،آدھا کلو چرس، تیس لیٹر دیسی شراب برآمد، ایک روپوش ملزم اور بکی جوا میں ملوث ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی سانگھڑ تھانے کی حد میں نوید راجپوت کو گرفتار کرکے ایک بارہ بور پستول برآمد کرلیا جبکہ ایک روپوش ملزم اسلم بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا،کھپرو میں منشیات فروش نظرمحمد مری کو گرفتار کرکے پانچ سوپچاس گرام چرس برآمد کی گئی جھول شہر میں بکی جوا چلانے میں ملوث ملزم مالک ڈنو خاصخیلی کو گرفتار کرکے چھ ہزار روپے برآمد کیے گئے ایس ایس پی سانگھڑ محمد عارف اسلم راؤ کی خصوصی حکم پر پولیس نے ضلع بھر میں داخلی و خارجی راستوں اور مخصوص مقامات پر اسنیپ چیکنگ کے دوران غیررجسٹرڈ ،سیاہ شیشوں ، فینسی نمبرپلیٹوں اور بغیر سائیلینسر والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے سیکڑوں مختلف گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور پیسٹھ گاڑیوں سے سیاہ شیشے اتارے گئے اور بیاسی گاڑیوں سے فینسی نمبرپلیٹیں اتاری گئی۔

متعلقہ عنوان :