دوسری قائداعظم گیمز میں سونے کا تغمہ جیتنے کے بعد نیشنل چمپئن ٹیکوانڈو کے کھلاڑی زبیرآحمد کا دالبندین پہنچنے پر شاندار استقبال

منگل 2 جنوری 2018 22:35

دوسری قائداعظم گیمز میں سونے کا تغمہ جیتنے کے بعد نیشنل چمپئن ٹیکوانڈو ..
چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2018ء) دوسری قائداعظم گیمز اسلام آباد میں سونے کا تغمہ جیتنے کے بعد نیشنل چمپئنٹیکوانڈو کا کھلاڑی زبیرآحمد کا دالبندین پہنچنے پر شاندار استقبال تفصیلات کے مطا بق دوسری قائداعظم گیمز اسلام آباد میں سونے کا تغمہ جیتنے کے بعد شہید عطاء اللہ نوتیزئی کلب دالبندین نیشنل چمپئنٹیکوانڈو کا کھلاڑی زبیرآحمد کا دالبندین بائی پاس دل آرا م ہو ٹل پہنچنے دالبندین کے سماجی رہنماوں اور کھلاڑیوں نے شاندار استقبال کیا گیا اور جلوس کی شکل میں بائی پاس سے سول کلب دالبندین تک لایاگیا شہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو اکیڈمی سول کلب دالبندین میں ایک تقریب ہوئی تقریب سے چاغی ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میر فیروز شاہ نوتیزئی صفی اللہ ریکی نعمت اللہ نوتیزئی محمد اسماعیل آزاد محمداقبال سنجرانی ایوب سنجرانی آحمد شاہ سنجرانی سلمان خان محمد یوسف نوتیزئی محمد یونس سنجرانی محمد نوید سنجرانی سلال سنجرانی اور دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا ضلع چاغی میں ٹیکوانڈو کھلاڑیوں کی ٹیلینٹ کی کمی نہیں ہے یہاں نیشنل اور انٹر نیشل کھلاڑی موجود ہے انہوں نے چاغی ٹیکوانڈو کے صدر حاجی ستار کشانی ٹیکوانڈوکوچ اور جنرل سیکرٹری میر فیروز شاہ نوتیزئی کی دن رات محنتوں کی سبب آج دالبندین میں ہمیں اچھے کھلاڑی مل رہے ہی12بارویں کورین ایمبیسیڈر نیشل ٹیکوانڈو چمپئن شپ اسلام آباد میں شہید عید محمدنوتیزئی ٹیکوانڈو اکیڈمی سول کلب دالبندین کا 13سو کھلاڑیوں میں ملک بھر میں دوسری پوزیشن آنا خوش آہند بات ہے اور دوسری قائداعظم گیمز اسلام آباد میں سونے کا تغمہ جیتنے پر زبیرآحمد کا آنا بہت بڑی بات ہے انہوں نے کہا ضلع چاغی کے کھلاڑیوں کو صرف حکومت سرپرستی کی ضرورت ہے تو اس سے ہم ضلع چاغی و صوبہ بلوچستان اور ملک کا نام روشن کرینگے۔

متعلقہ عنوان :