ایشز ٹیسٹ سیریز میں اسپاٹ فکسنگ کے بعد گرائونڈ ز کی ناقص صورتحال بھی سامنے آگئی

آئی سی سی نے چوتھے ایشز ٹیسٹ کی میزبانی کرنے والے میلبورن کرکٹ گرائونڈ کی وکٹ کو ناقص قرار دیدیا،آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کروانا ہو گا

منگل 2 جنوری 2018 22:17

ایشز ٹیسٹ سیریز میں اسپاٹ فکسنگ کے بعد گرائونڈ ز کی ناقص صورتحال بھی ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2018ء) ایشز ٹیسٹ سیریز میں اسپاٹ فکسنگ کے بعد گرائونڈ ز کی ناقص صورتحال بھی سامنے آگئی ، آئی سی سی نے چوتھے ایشز ٹیسٹ کی میزبانی کرنے والے میلبورن کرکٹ گرائونڈ کی وکٹ کو ناقص قرار دیدیا، آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کروانا ہو گا۔میچ ریفری رنگن مدوگالے نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا تھا کہ پچ میں بائونس درمیانہ تھا لیکن پیس کم تھا جو میچ جاری رہنے کے ساتھ ساتھ مزید کم ہوتا چلا گیا، میچ کے پانچ دنوں میں پچ کی ہیئت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ، اس طرح کی وکٹ سے نہ تو بیٹسمینوں کو زیادہ مدد ملی نہ ہی بولرز کو مناسب مواقع ملے۔

آئی سی سی پچ اینڈ آئوٹ فیلڈ مانیٹرنگ پراسیس کے تحت یہ کسی بھی وینیو کا آخری جائزہ ہو گا، 4 جنوری سے آئی سی سی وینیوز کی مانیٹرنگ کیلیے نیا نظام متعارف کروانے والی ہے جس کے تحت غیرمعیاری وکٹوں والے وینیوز کو ڈی میرٹ پوائنٹس دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز دونوں کپتانوں نے اتفاق رائے سے میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سنچری بنانے والے سٹیو سمتھ نے بھی پچ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلوی ٹیسٹ وینیو کی وکٹ کو ناقص قرار دیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :