لاہور ،تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن چوہدری افتخار بشیر کا پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ پر اظہارتشویش

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوشربا مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،چوہدری افتخار بشیر

منگل 2 جنوری 2018 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2018ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوشربا مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگاکیونکہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں اضافہ ہوگا جس سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت بڑھے گی اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک بھر میں مہنگائی بڑھے گی انہوںنے کہا کہ ہر ماہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کا سلسلہ ختم کیا جائے اضافہ کی بجائے حکومت پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی ٹیکس اور دنیا بھی میں سب سے زیادہ سیلز ٹیکس واپس لے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام رہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ بھی متاثر ہوگا اور اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے ملکی برآمدات میں بھی مزید کمی ہوگا نیز پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے اس لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔