عالمی ریکارڈ ہولڈر کوہ پیما محمد علی سدپارہ مائونٹ ایوریسٹ کے بیس کیمپ پہنچ گئے

کوہ پیما بغیر آکسیجن منفی 55درجہ حرارت میں بلند ترین چوٹی سر کرنیکی کوشش کرینگے

منگل 2 جنوری 2018 21:01

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2018ء) عالمی ریکارڈ ہولڈر کوہ پیما محمد علی سدپارہ مائونٹ ایوریسٹ کے بیس کیمپ پہنچ گئے،کوہ پیما بغیر آکسیجن منفی 55درجہ حرارت میں بلند ترین چوٹی سر کرنیکی کوشش کرینگے،تفصیلات کے مطابق سکردو سدپارہ گائوں سے تعلق رکھنے والے 41سالہ بین الاقوامی ریکارڈ ہولڈر کوہ پیما محمد علی سدپارہ دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایوریسٹ کو موسم سرما میں سر کرنے کیلئے بیس کیمپ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ اپنے پولینڈ سے تعلق رکھنے والا ساتھی کوہ پیما مسٹر الیکس کیساتھ منفی 55درجہ حرارت میں چوٹی سر کر کے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم گاڑنے کی کوشش کرینگے۔

(جاری ہے)

سکردو روانگی سے قبل سلام آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ موسم سرما میں چوٹیوں کی مہم جوئی انتہائی خطر ناک اور جان لیوا ہے تاہم وہ قوم کی دعائوں کیساتھ اس نا ممکن مشن کو ممکن بنانے کی کوشش کرینگے۔واضح رہے کہ موسم سرما میں قاتل پہاڑ نانگا پربت کو بغیر آکسیجن فتح کر کے وہ عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :