2018میں الیکشن ہونگے، این آر او ہوتا نظرنہیںآرہا،ظفر اللہ جمالی

ختم نبوت ؐ کے معاملے پر قومی اسمبلی کے پورے ایوان میں صرف میں نے ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ، ختم نبوت ؐ پر بات کرنا سب کا فرض تھا مگر کسی نے بات نہیں کی،سابق وزیراعظم کا تقریبات سے خطاب

منگل 2 جنوری 2018 20:56

2018میں الیکشن ہونگے، این آر او ہوتا نظرنہیںآرہا،ظفر اللہ جمالی
گنداخہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2018ء) سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ ختم نبوت ؐ کے معاملے پر قومی اسمبلی کے پورے ایوان میں صرف میں نے ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ ختم نبوت ؐ پر بات کرنا سب کا فرض تھا مگر کسی نے بات نہیں کی، 2018میں الیکشن ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور این آر او ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے کیونکہ وہ دور مشرف کا تھا اور یہ دور دوسرا ہے ،میں نے اپنے حلقے کی خدمت کی ہے اور آگے بھی کرتا رہونگا اور میں اس علاقے کو اپنا بیٹا میر جاوید خان جمالی آنے والے الیکشن میں اپنا امیدوار دے رہا ہوں ۔

وہ گزشتہ روز تحصیل گنداخہ کے علاقے باغ ہیڈ کیمپ پر اسلام خان جمالی کی جانب سے عصرانے اور قبل ازیں قبائلی رہنما میر صابر پندرانی کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر تحصیل گنداخہ و اوستہ محمد کے عمائدین سے خطاب کرت رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل گنداخہ اور اوستہ محمد میں میرے دوراقتدار میں روڈوں کا جال بچھایا گیا تھا مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ موجودہ دور میں کسی نے بھی پکی سڑکوں کی بحالی اور مرمت کا کام کسی نے نہیں کیا میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ میں عوام کے مفادات میں اجتماعی کام کروں جن کا آپ لوگوں کو بخوبی علم ہے سب سے بڑا اجتماعی کام آر بی او ڈی تھری سم کینال کا ہے جو میں نے حل کیاانہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سے ہی عوام کی بھلائی اور فلاح کے لئے کام کیا ہے اپنے بیٹوں کو بھی یہی تربیت دی کہ وہ حلقے کی عوام کے ساتھ رابطے میں رہیں اور ان کے مسائل حل کریں اور ان کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیںسابق وزیراعظم نے مذیدکہا کہ میں اس علاقے کو ایک دفعہ پھر ترقی کی بلندی تک لے جائوں گا جن میں نہری پانی مسئلہ،عوام کی آمدورفت کے لئے پکی سڑکوں کا مسئلہ اور معاشی اعتبار سے ان کو مضبوط کرنا میری ترجیحات میں شامل ہیں میں آپ عمائدین سے بھی گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ اسی کا ساتھ دیں جنہوں نے آپ کے دکھ سکھ میں آپ کا ساتھ دیا ہوآنے والے الیکشن سے قبل میں اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت بھی کروں گاعلاقے کی بھلائی کی خاطر میں نے آنے والے الیکشن میں اس حلقے سے اپنا فرزند میر جاوید خان جمالی کو یہاں سے امیدوار دے رہا ہوں۔