ایف سی کی چیک پوسٹ پرحملہ،2اہلکاروں سمیت12افرادزخمی،2دہشتگرد بھی ہلاک

دھماکے کےبعد سکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ،زخمیوں کو کوئٹہ سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 2 جنوری 2018 19:35

ایف سی کی چیک پوسٹ پرحملہ،2اہلکاروں سمیت12افرادزخمی،2دہشتگرد بھی ہلاک
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری 2018ء) : کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پردہشتگردوں نے خود کش حملہ کردیا،جس کے نتیجہ میں 2سکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ فورسز نے2 دہشتگرد بھی ہلاک کردیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں دہشتگردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پرحملہ کردیا ہے۔

دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پرخود کش دھماکا کیا اور پھر فائرنگ شروع کردی۔دہشتگرد حملے میں2سکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔تاہم جائے دھما کا پرسکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان کافی دیرتک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔فورسزنے فائرنگ سے 2 دہشتگرد ہلاک کردیے۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

(جاری ہے)

دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے دھماکا پر پہنچ گئیں۔زخمیوں کو کوئٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کررمشتبہ افراد کی نگرانی کاعمل بھی تیز کردیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ دھماکے کے نتیجہ میں 2سکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔واضح رہے فائرنگ کے تبادلے میں فورسز نے2 دہشتگرد بھی ہلاک کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :