نواز شریف پاکستان میں شیراور بادشاہوں کے دربا ر میں بلی بن جاتے ہیں،جب شریف برادران کو پچھلا این آر او ملاتھا تب مشرف نے ان کی سزا معطل کی تھی ،

آئینی اداروں کو کمزور کر نے والے پاکستان کی خدمت نہیں کر رہے ، پاکستان تحریک انصاف کسی قسم کے این آر او کو قبول نہیں کر ے گی، پوری قوم کو این آر او کے خلاف متحد کریں گے ، چوری کا مال لندن میں بھی پکڑا جا رہا ہے سارا مال پاکستان واپس آئے گا ، ، فوری انتخابات کی آج بھی ضرورت ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 2 جنوری 2018 19:21

نواز شریف پاکستان میں شیراور بادشاہوں کے دربا ر میں بلی بن جاتے ہیں،جب ..
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان میں شیراور بادشاہوں کے دربا ر میں بلی بن جاتے ہیں،جب شریف برادران کو پچھلا این آر او ملاتھا تب مشرف نے ان کی سزا معطل کی تھی ، آئینی اداروں کو کمزور کر نے والے پاکستان کی خدمت نہیں کر رہے ، پاکستان تحریک انصاف کسی قسم کے این آر او کو قبول نہیں کر ے گی، پوری قوم کو این آر او کے خلاف متحد کریں گے ، چوری کا مال لندن میں بھی پکڑا جا رہا ہے سارا مال پاکستان واپس آئے گا ، ، فوری انتخابات کی آج بھی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگولیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ نوازشریف نے تحریک عدل چلانے کا اعلان کیا تھا ، نواز شریف پاکستان میں شیراور بادشاہوں کے دربا ر میں بلی بن جاتے ہیں اانہوں نے خود یہ خبر چلائی کہ ان کو ڈیل مل رہی ہے بابر اعوان نے کہا کہ آج کوئی مشرف نہیں ہے نہ ہی کوئی ایل ایف او والا جج ہے ، جب شریف برادران کو پچھلا این آر او ملاتھا تب ان کو عدالت نے سزا دی ہوئی تھی ، سزا عدالت نے معطل نہیں کی تھی ، مشرف نے سزا معطل کی تھی انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں کو کمزور کر نے والے پاکستان کی خدمت نہیں کر رہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کسی قسم کے این آر او کو قبول نہیں کر ے گی، پوری قوم کو این آر او کے خلاف متحد کریں گے ، انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کے لئے سب سے چمکتا ہوا ستارہ پاکستان ہے ، بابر اعوان نے کہا کہ چوری کا مال لندن میں بھی پکڑا جا رہا ہے سارا مال پاکستان واپس آئے گا ، تبدیلی کا سفر منزل کے قریب پہنچا ہوا ہے ، فوری انتخابات کی آج بھی ضرورت ہے۔