Live Updates

نوارشریف اور شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ،ْ مریم نواز کی تصدیق

منگل 2 جنوری 2018 15:18

نوارشریف اور شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تصدیق کی ہے کہ ریاض میں نواز شریف اوران کے بھائی شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد نواز شریف نے سعودی ولی عہد کی جانب سے فراہم کیے گئے طیارے پر مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلیٰ اللہ علیہ وسلم کیلئے روانہ ہوئے۔ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو فراہم کیے جانے والے طیارے کی تصویر بھی پیش کی جس میں نواز شریف کو سوار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات